Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کے چوتھے ایڈیشن 12 ملین وزیٹرز متوقع: ترکی آل شیخ

28 اکتوبر سے شروع ہونے والا ریاض سیزن تاریخی ہو گا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے چوتھے ایڈیشن میں تقریباً 12 ملین وزیٹرز شرکت کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل شیخ نے ریاض میں ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ’ہم اس سال 10 سے 12 ملین وزیٹرز کی توقع رکھتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ریاض سیزن اپنے چوتھے ایڈیشن میں سپانسرشپ اور کچھ بڑے ریونیوز شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی ہدف شدہ آمدنی کا 40 % حاصل کر چکا ہے۔‘
ترکی آل شیخ نے کہا کہ ’28 اکتوبر سے شروع ہونے والا ریاض سیزن تاریخی ہو گا۔ بے مثال، تاریخی افتتاحی تقریب جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔‘
ریاض سینرن پہلی بار 2019 میں شروع ہوا اور اس نے سات ملین سے زیادہ وزیٹرز کو راغب کیا تھا۔
پچھلے سال ریاض سینرن میں 15 ملین سے زیادہ افراد نے شرکت کی جن میں 125 ممالک کے 10 لاکھ سے زیادہ سیاح شامل تھے۔
ریاض سینرن نے ایک ہزار 255 کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ ایک لاکھ 50 ہزار زیادہ براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کیں۔
2022 کے ریاض سیزن میں سات ہزار 500 سے زیادہ ایونٹس، 10 بین الاقوامی نمائشیں، 350 سے زیادہ تھیٹر پرفارمنس، بین الاقوامی کاروں کی نمائش اور نیلامی کے علاوہ 70 سے زیادہ کیفے، 200 ریستوراں، ایک ویڈیو گیمز ٹورنامنٹ اور 100 سے زیادہ انٹرایکٹو شو شامل تھے۔

شیئر: