Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے پہلے سوشل میڈیا نیٹ ورک ’جیکو‘ کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی

سعودی عرب کے پہلے سوشل میڈیا نیٹ ورک جیکو کے فالوورز کی تعداد پہلے دو مہینے کے اندر 10 لاکھ  سے تجاوز کر گئی ہے۔ 
عرب نیوز کے مطابق  سعودی عرب کے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیکو نیٹ ورک کو دو ماہ قبل لانچ کیا گیا تھا۔ 
سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب کے دوران جیکو نیٹ ورک کے سپروائزر فہد الشیدی نے کہا کے نیٹ ورک نے اب تک 10 لاکھ  صارفین کو اپنی طرف کھینچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیٹ ورک نے آن لائن مہم #Jaco_Million_Subscriber اور #Jaco_Million_User کے تحت 50 لاکھ فالوورز کا ٹارگٹ رکھا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جیکو سال کے آخر تک 50 لاکھ صارفین کا ٹارگٹ حاصل کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جیکو جیسا ایک نیا نیٹ ورک لانچ کرنا بہت ہی مشکل اور چیلینجنگ ہے لیکن چند ہفتوں کے اندر 10 لاکھ صارفین حاصل کرنے کا مطلب ہے کہ یہ نیٹ ورک گیم چیجر ثابت ہوگی۔
تقریب میں کئی انفلوئنسرز اور اعلی شخصیات نے شرکت کی۔

شیئر: