Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انل کپور اور اجے دیوگن کی ’’ٹوٹل دھمال‘‘

ممبئی .... مشہور اداکار انیل کپور اور اجے دیوگن سپرہٹ فلم ’’دھمال‘‘کے تیسرے حصے’’ٹوٹل دھمال‘ ‘میں ساتھ کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ اندرکمار کی ہدایت میں بنی فلمیں دھمال اور ڈبل دھمال باکس آفس پر سوپرہٹ ثابت ہوئی تھیں۔اب اس کا تیسرا حصہ بنانے کا منصوبہ ہے۔اندر کمار ’’ٹوٹل دھمال‘‘ جلد ہی شروع کرنا چاہتے ہیں۔دھمال اور ڈبل دھمال میں سنجے دت ،ارشد وارثی اور ریتیش دیشمکھ تھے۔اب سنجے کی جگہ اجے دیوگن اور ریتیش کی جگہ انل کپور نظر آسکتے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اندر کمار نے دونوں اداکاروں کو راضی کرلیا ہے۔اجے کے ساتھ اندر کمار’عشق‘اور انل کپور کے ساتھ’ بیٹا‘ جیسی فلم بنا چکے ہیں۔ارشد وارثی تیسرے حصے میں بھی نظر آئیں گے۔سنجے دت کو اندر کمار نے سائن کرنے کی کوشش کی تھی لیکن فیس کے سلسلے میں بات نہیں بنی۔ دوسری جانب ریتیش اب ساری توجہ شیواجی پر بننے والی فلم پر لگانا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے بھی ٹوٹل دھمال میں اداکاری کرنے سے انکار کردیاہے۔

شیئر: