Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی: آئی فون 15 نہ ملنے پر گاہک نے سٹور کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

آئی فون 15 سیریز کے ریلیز ہونے کے بعد دنیا بھر میں ایپل سٹورز پر غیر معمولی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایپل کی نئے آئی فون سیریز 15 نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہوئی ہے۔
آئی فون 15 سیریز کے ریلیز ہونے کے بعد دنیا بھر میں ایپل سٹورز پر غیر معمولی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
آئی فون کے دلدادہ افراد جلد از جلد آئی فون 15 سیریز کے فون خریدنا چاہتے ہیں جس کے باعث ایپل سٹوروں کے باہر طویل قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں اور آئی فون کے حصول کے لیے خوب دھکم پیل بھی ہو رہی ہے۔
اسی سلسلے میں انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع سٹور میں آئی فون 15 تاخیر سے ڈیلیور ہونے پر گاہکوں اور سٹور کے ملازمین کے درمیان لڑائی چھڑ گئی جس میں سٹور کے ایک ملازم کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اس لڑائی کی وائرل ویڈیو کے بارے میں ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ خبروں کے مطابق نئی دہلی کے علاقے کاملا نگر میں واقع سٹور کے ملازم نے گاہک کو مبینہ طور پر آئی فون 16 فروخت کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد دونوں میں لڑائی ہوگئی۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس نے اِس لڑائی کی تصدیق کر دی ہے اور ملازم پر تشدد کرنے والے گاہک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے ایپل نے اپنی نئی آئی فون سیریز 15 کو 12 ستمبر کو لانچ کیا تھا جس کے بعد اِسے دنیا بھر میں فروخت کے لیے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اس نئی سیریز میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس شامل ہیں۔
 

شیئر: