Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاکستان بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

بیان کے مطابق ’وائس ایڈمرل نوید اشرف کو سات اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔‘ (فائل فوٹو: سکرین گریب)
وائس ایڈمرل نوید اشرف پاکستان بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہو گئے ہیں۔
پاکستان نیوی کے ترجمان سے جانب سے منگل کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’تبدیلی کمانڈ کی تقریب سات اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔‘
بیان کے مطابق ’وائس ایڈمرل نوید اشرف کو سات اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔‘

وائس ایڈمرل نوید اشرف کون ہیں؟

وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔
پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (ٹریننگ اینڈ پرسنیل)، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (ایڈمن) اور ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف سٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہیں حکومت کی جانب سے ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

شیئر: