Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 13 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 13 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 275.9 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277.62 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74.01، اماراتی درہم 75.58، بحرینی دینار 736.37، عمانی ریال 721.10، کویتی دینار 897.43 اور قطری ریال کی قیمت 76.11 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 13 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 275.9 اور قیمت فروخت 278 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 اور قیمت فروخت 73.7 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75.25 اور قیمت فروخت 76 روپے رہی۔

شیئر: