نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اور جانی نقصان پر تشویش ہے۔
پیر کو نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا کہ پاکستان غزہ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر او آئی سی اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
مزید پڑھیں
-
اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر قبضہ ’بڑی غلطی ہو گی‘: صدر جو بائیڈنNode ID: 803976
’ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی سے کھڑے ہیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرنے اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو محصور غزہ تک فوری طور پر درکار امدادی سامان پہنچانے کے لیے محفوظ اور غیر محدود انسانی راہداری کھولنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے۔‘
اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی کہا تھا کہ ’امداد پہنچانے کے لیے ہم اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے رابطے میں ہیں تاہم بدقسمی سے غزہ کا محاصرہ ہوا ہے۔‘
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 18 اکتوبر کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اور جانی نقصان پر گہری تشویش ہے۔ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو بلا جواز نشانہ بنانا تہذیب کے تمام اصولوں کے خلاف اور بین…
— Prime Minister's Office (@PakPMO) October 16, 2023