پاکستان، افغانستان اور دیگر ملکوں میں سعودی عرب کی امدادی سرگرمیاں
پاکستان، افغانستان اور دیگر ملکوں میں سعودی عرب کی امدادی سرگرمیاں
پیر 23 اکتوبر 2023 18:42
سیلاب سے متاثرہ 8 ہزار افراد میں ایک ہزار 238 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی پاکستان، افغانستان، زیمبیا، لبنان اور یمن میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے علاقے خاران اور صحبت پور میں سیلاب سے متاثرہ 8 ہزار سے زیادہ افراد میں ایک ہزار 238 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
علاوہ ازیں راجن پور کے علاقے میں 470 فولڈ نگ بیڈ اور خیموں میں درکار امدادی سامان پر مشتمل اشیا تقسیم کیں۔ ان سے تین ہزار سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچا۔
شاہ سلمان مرکز نے مغربی افغانستان کے صوبے ھرات کے علاقے زندہ جان میں دوہزار 250 افراد میں 375 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔
یمن کی کمشنری حجہ کے حیران ضلع کی تحصیل عزلہ الدیر میں موبائل کلینک سے ایک ہزار717 مریضوں کو سہولت فراہم کی گئی۔
شاہ سلمان مرکز نے لبنان کی کمشنری بعلبک کی عرسال تحصیل میں شامی پناہ گزینوں اور ضرورت مقامی باشندوں کو صحت نگہداشت کی سہولتیں فراہم کیں۔ 7224 مریضوں کو 15480 مختلف صحت خدمات مہیا کی گئی ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے زیمبیا کے دارالحکومت منگول شہر میں امراض چشم میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے رضاکاراینہ سعودی پروگرام نور شروع کیا ہے۔ اس کے تحت آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کو طبی معائنے، آپریشن اور علاج کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے دنیا بھر میں انسانیت نواز کردار ادا کررہا ہے۔