Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی : گاڑی سے کچرا پھیکنے پرایک ہزاردرھم جرمانہ

میونسپلٹی نے ’اپنا شہرخوبصورت ‘ کے عنوان سے مہم شروع کی ہے(فوٹو، ایکس)
ابوظبی پولیس نے چلتی گاڑیوں سے کچرا پھیکنے والوں پرایک ہزار درھم جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق ابوظبی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون کی شق 71 کے تحت چلتی گاڑی سے سڑک پرکوئی چیز پھیکنا خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔ اس صورت میں گاڑی کے ڈرائیور کو جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ابوظبی میونسپلٹی کی جانب سے ’ہمارا خوبصورت شہر‘ کے عنوان سے جو مہم شروع کی گئی ہے اسے کامیاب بنانا سب کے لیے ضروری ہے۔
دریں اثنا ڈائریکٹر پیٹرولنگ پولیس کرنل محمود یوسف البلوشی نے کہا ہے کہ ابوظبی ٹریفک پولیس کی جانب سے وقتا فوقتا آگاہی مہم شروع کی جاتی ہے جس کا مقصد معاشرے میں قانون کی اہمیت کوتسلیم اورضوابط کی پاسداری کرانا ہے۔

 الیکٹریکل اسکوٹرچلانے کے سے قبل حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں(فوٹو، ایکس)

حفاظتی امور کے حوالے سے کرنل لبلوشی کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے الیکٹریکل اسکوٹرچلانے والوں کو اس کے خطرناک پہلو سے آگاہ کرنے کے لیے بھی مہم چلائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ شاہراہوں پر اسکوٹرچلانا خطرناک ہوسکتا ہے اس حوالے سے احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔
الیکٹریکل اسکوٹر چلانے والے حفاظتی ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ۔والدین اپنے نوعمر بچوں کو شاہراہوں پراسکوٹرچلانے کی اجازت نہ دیں۔

شیئر: