Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جی سی سی کے انسداد بدعنوانی اجلاس میں شرکت

ایجنڈے پراقوام متحدہ کے معاہدے میں جی سی سی کی شمولیت کا موضوع سرفہرست تھا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے پیر کو عمان میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کی انسداد بدعنوانی  وزارتی کمیٹی کے نویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سعودی وفد کی قیادت انسداد بدعنوانی ادارے کے سربراہ مازن الکھموس نے کی۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں خطے کی سالمیت کو مضبوط بنانے اور بدعنوانی کے خلاف اجتماعی جنگ کو فروغ دینے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بدعنوانی کے انسداد اور شفافیت کے تحفظ سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ 
 خلیجی کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے پرانسداد بدعنوانی سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن میں جی سی سی کی  ممکنہ شمولیت کا موضوع سرفہرست تھا۔ 
اجلاس میں بین الاقوامی بدعنوانی جانچنے کے گراف سے متعلق سعودی عرب کی جانب سے مجوزہ قرارداد کے مسودے کا جائزہ لیا گیا۔
قرارداد کا مسودہ انسداد بدعنوانی کے اقوام متحدہ کے کنونشن میں شامل ممالک کے دسویں اجلاس کے سامنے رکھا جائے گا۔ کانفرنس اس سال امریکہ میں ہوگی۔ 
کمیٹی کے شرکا نے بدعنوانی کے انسداد اور شفافیت کے تحفظ کے سلسلے میں رہنما اصولوں، منصوبوں اور پروگراموں کے حوالے سے متعلقہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کے نتائج کا جائزہ بھی لیا۔

شیئر: