Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچ  گئے 

امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظبی ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا (فوٹو: وام)
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی  متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر منگل کو ابوظبی پہپنچ گئے۔ 
امارات کے خبررساں ادارے  وام کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ابوظبی کے البطین ایئرپورٹ پراردنی فرمانروا کا خیرمقدم کیا۔
 ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان سمیت امارات کے اعلی عہدیدار اور حکمراں خاندان بھی موجود تھے۔ 
اردنی کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ الثانی، وزیراعظم  ڈاکٹر بشر الخصاونہ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی، متعدد وزرا اور اردن کے اعلی عہدیدار وفد میں شامل ہیں۔ 
اردنی فرمانروا امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی دعوت پر پہنچے ہیں۔
یہ دورہ  دونوں ملکوں کے مستحکم برادرانہ تعلقات اور سٹراٹیجک تعاون کے استحکام  کا سلسلہ جاری رکھنے کے جذبے سے عمل میں آرہا ہے۔ 
علاوہ ازیں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کو ابوظبی کے قصر البحر میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ 
 آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے  اماراتی صدر کو آذربائیجان کے صدر کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور ان کا دائرہ وسیع کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مختلف اہم شعبوں خصوصا اقتصادی و سرمایہ کاری و ترقیاتی شعبوں میں تعاون جدید خطوط پر استوار کرنے کے موضوع اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ 

شیئر: