Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ یکم نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں یکم نومبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے رہی۔ (فوٹو: ایکس/ایس بی پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔
سعودی ریال کی قدر 75 روپے 34 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 95 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 749 روپے 22 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 734 روپے 11 پیسے، کویتی دینار کی 913 روپے 61 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 52 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یکم نومبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے اور قیمت فروخت 283 روپے 5 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے اور قیمت فروخت 75 روپے 85 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 79 روپے اور قیمت فروخت 79 روپے 75 پیسے رہی۔

شیئر: