Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا: اماراتی قونصل جنرل

کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ان کا ملک اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔‘
وہ بدھ کو مائیکرو فنانس بینک کے نومنتخب صدر محمد عیسٰی الطاہری کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔
اپنی رہائش گاہ پر دیے گئے عشائیے سے خطاب میں انہوں ںے مزید کہا کہ ’مائیکرو فنانس بینک کے نومنتخب صدر محمد عیسٰی الطاہری جیسی تجربہ کار شخصیت کی تعیناتی پاکستانی معیشت کے لیے خوش آٸند ثابت ہوگی۔‘
عشائیے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلٰی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سمیت معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی معیشت کی بحالی و مضبوطی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’متحدہ عرب امارات، پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر رہا ہے۔‘
بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق ’انہوں نے گورنر اور وزیراعلٰی سندھ سمیت دیگر وزرا اور مختلف کاروباری شخصیات کے ساتھ پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔‘
 یو اے ای کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ’جلد ہی پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔‘

شیئر: