Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امداد پرسعودی عرب کے شکر گزار ہیں، فلسطینی سفیر 

فلسطین سعودی عرب کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کا ہمیشہ اٹوٹ حصہ رہا ہے(فوٹو، ایکس)
 سعودی عرب میں متعین فلسطینی سفیر باسم الاغا نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے سعودی عرب کی عطیات مہم اور اہل فلسطین کے  لیے سعودی قائدین اور عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر مدد پر غزہ کے باشندوں کے صبر، ثابت قدمی اور استقلال میں اضافہ ہوگا۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو میں الاغا نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہم اپنے وطن میں آزادی اور وقار کے ساتھ   زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ 
فلسطینی سفیر نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کا یہ جملہ  ’ہم فلسطین کا سہارا ہیں اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے‘۔ 
فلسطینی سفیر نے کہا کہ  وہ مستقل مدد پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ 
الاغا نے کہا کہ فلسطین سعودی عرب کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کا ہمیشہ اٹوٹ حصہ رہا ہے۔

شیئر: