Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ھی حب لائف سٹائل فیشن شو کا  آغاز

لائف سٹائل فیشن کا آغاز 2021 میں بیوٹی، آرٹ اور ثقافت کے حوالے سے کیا گیا۔ فوٹو انسٹاگرام
ریاض میں ھی حب فیشن فیوچرز کے تعاون سے جمعرات کو  فیشن، بیوٹی، آرٹ، ڈیزائن اور لگژری اشیاء پیش کرنے والی پانچ روزہ نمائش کا افتتاح کیا۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض کے جاکس ڈسٹرکٹ میں ھی میگزین کے زیر اہتمام ہونے والی یہ نمائش مشرق وسطیٰ  کی سب سے بڑی تقریب ہے۔

یہ تقریب 7 نومبر تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر سے فیشن انڈسٹری سے متعلق معروف شخصیات اور اس صنعت سے جڑے رہنما اور ٹرینڈ سیٹٹرزکے علاوہ دیگر متاثر کن افراد شرکت کر رہے ہیں۔
تقریب میں بحرین کی خوبرو اداکارہ امیرہ  سعودی آئیڈل کے میزبان راجحی الحارثی، سعودی اداکارہ خیریہ کے علاوہ ایلین سلیمان، حسن غنیم، سلطان بن عبداللطیف اور زینب الخلیفہ حصہ لیں گی۔

اس موقع پر ھی میگزین کی ایڈیٹر ان چیف می بدر  اور تقریب کی چیف آرگنائزر  کے ساتھ سعودی فیشن کمیشن کے سی ای او بورک چاکمک نے مملکت اور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ (مینا) کے وسیع علاقے میں فیشن انڈسٹری میں تیز رفتار ترقی پر روشنی ڈالی۔
ھی میگزین نے اپنے خطاب میں حاضرین کو بتایا کہ جب ہم نے 2021 میں ھی حب فیشن شو کا آغاز کیا تو فیشن، سٹائل، بیوٹی، آرٹ اور ثقافت کے حوالے سے بڑے ناموں کو ایک لائف سٹائل تقریب میں اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنایا۔

اس وقت مملکت کا ثقافتی منظر ترقی کی جانب رواں تھا  اور ہمیں یہ دیکھ کر فخر ہے کہ اس سال کا ھی حب پہلے سے کہیں زیادہ بہت تقریب منعقد کر رہی ہے۔
لائف سٹائل کے حوالے سے پانچ روزہ تقریب میں متاثر کن معلوماتی مباحثوں کے ساتھ سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شیئر: