انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے ایک فلم شوٹنگ کے دوران جس لڑکے کو تھپڑ مارا وہ دراصل اُن کا مداح تھا جس کے بعد اُن کو معافی مانگنا پڑی ہے۔
نانا پاٹیکر کی معافی کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اُن کو معلوم نہ تھا کہ وہ تصویر کھنچوانے کے لیے آیا ہوا کوئی مداح تھا۔
مزید پڑھیں
-
مسلسل 11 فلاپ فلمیں، کنگنا رناوت سکون کی تلاش میںNode ID: 808971
نوجوان کو تھپڑ مارنے کی نانا پاٹیکر کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد انہوں نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے اپنی ویڈیو پوسٹ کی۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کی پوسٹ کی گئی ویڈیو میں نانا پاٹیکر واقعے پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ جس لڑکے کو تھپڑ مارا گیا وہ فلم ٹیم کا رکن تھا اور اُس وقت سین ریکارڈ کیا جا رہا تھا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ ایسا نہیں تھا۔
نوجوان کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو اُن کے ایک دوست نے بنائی تھی جب وہ سیلفی لینے یا تصویر کھنچوانے کے لیے فلم کے سیٹ پر نانا پاٹیکر کے قریب گئے۔
ویڈیو میں نانا پاٹیکر ہندی میں بتا رہے ہیں کہ ’لڑکے کو تھپڑ مارنے کی میری ایک ویڈیو وائرل ہے۔ فلم کا ایک سین شوٹ کیا جا رہا تھا جس میں پیچھے سے ایک لڑکا آیا اور کہا کہ اے بدھو، ٹوپی بیچنی ہے۔ میں نے اُس کو پکڑا، تھپڑ مارا اور کہا کہ تمیز سے رہو، جس کے بعد وہ بھاگ نکلا۔‘
Slap-Kalesh b/w Nana patekar and his fan over that guy wanted to take sfie with Nana without his permission in Varanasi pic.twitter.com/ZBtIRolnUj
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) November 15, 2023