Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انڈیا کی مدد ہوئی،‘ سٹیو سمتھ کے ریویو نہ لینے کے فیصلے پر لوگ حیران

سٹیو سمتھ چار رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔ (فوٹو: یوٹیوب سکرین شاٹ)
انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل جاری ہے اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی بڑی تعداد اس میچ پر تجزیہ اور تبصرے کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
اتوار کو احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں 241 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کا اپَر بیٹنگ آرڈر لڑکھڑاتا ہوا نظر آیا۔ ساتویں اوور کی آخری گیند پر جب تجربہ کار بیٹر سٹیو سمتھ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تو انہوں نے امپائر کے اس فیصلے پر ریویو نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
صرف 4 رنز کے سکور پر جب سٹیو سمتھ پویلین لوٹ گئے تو ری پلے سے معلوم ہوا کہ سٹیو سمتھ آؤٹ نہیں تھے کیونکہ بال کا امپیکٹ ہی وکٹوں کے باہر تھا۔
اُن کے ریویو نہ لینے کے فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والے پاکستانی صارف ساج صادق نے لکھا کہ ’سٹیو سمتھ جیسے تجربہ کار کرکٹر کا ایل بی ڈبلیو کے فیصلے کو ریویو نہ کرنا حیران کُن ہے۔‘
’ایکس‘ پر 87 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے پئیرس مورگن نے لکھا کہ ’ورلڈ کپ کے فائنل میں انتہائی اہم موڑ پر آخر سمتھ نے ریویو کیوں نہیں لیا؟‘
ایک انڈین صارف نے بھی امپائر کے غلط فیصلے کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ناٹ آؤٹ تھا لیکن سمتھ نے ریویو ہی نہیں لیا۔ خیر اس سے انڈیا کی مدد ہی ہوئی۔‘
ایک اور انڈین صارف نے سمتھ کے ریویو نہ لینے کے فیصلے پر لکھا کہ ’آسٹریلیا نے ورلڈ کپ چھوڑ دیا ہے۔ سمتھ ناٹ آؤٹ تھے لیکن انہوں نے ریویو ہی نہیں لیا۔‘
دوسری جانب اب تک پانچ مرتبہ ورلڈ کپ جینتے والی ٹیم  آسٹریلیا میگا ایونٹ میں 10 میں سے آٹھ میچ جیت کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔

شیئر: