Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے کے قریب دھماکہ، دو اہلکار جان سے گئے

دھماکے میں مارے جانے والے اہلکاروں کا تعلق کرک اور کرم کے اضلاع سے ہے (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوج کے ایک قافلے کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو اہلکار جان سے چلے گئے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں اُس وقت سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جب وہاں سے فوجی گاڑی گزر رہی تھی۔
بیان کے مطابق اس دھماکے میں دو اہلکار جان سے چلے گئے۔ موت کے منہ میں جانے والے اہلکاروں کے نام لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین ہیں۔
احسان بادشاہ کی عمر 33 برس تھی اور وہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی تھے جبکہ ساجد حسین کا تعلق ضلع کرم سے ہے اور اُن کی عمر 30 برس تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاکہ وہاں موجود دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔‘
’پاکستان کی فورسز دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔‘

شیئر: