Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکٹر ہانی انجم کےلیے میڈیسن کےشعبے میں ’عرب جینیئس ایوارڈ‘

ڈاکٹر ہانی انجم امریکی ہسپتال میں کارڈیک سرجری شعبے کے سربراہ ہیں۔( فوٹو: امارات الیوم)
سعودی ڈاکٹر ہانی انجم نے میڈیسن کےشعبے میں ’عرب جینیئس ایوارڈ‘ حاصل کیا ہے۔
ڈاکٹر ہانی انجم امریکی ریاست اوہائیو کے کلیو لینڈ کلینک ہسپتال میں پیڈیاٹرک اینڈ ایڈلٹ کارڈیک سرجری شعبے کے سربراہ ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق انہوں نے بچوں اور بالغ افراد کی کارڈیک سرجری میں مہارت حاصل کی۔ اور دس ہزار سے زیادہ آپریشن کیے۔
انہں نے دل کا ایک ایسا والو تیار کرنے میں کردار ادا کیا جو انسانی جسم خاص طور پر بچوں کے اندر بڑھ سکتا ہے۔

امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے ایوارڈ کیا اعلان کیا۔

اسے ایک بچے کے دل میں پیوند کیا جاسکتا ہے تاکہ بچے کو بار بار آپریشن سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے دل کے پیچیدہ پیدائشی نقائص کے لیے آپریشن کی جدت میں بھی کردار ادا کیا۔
امارات الیوم کے مطابق امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے ایوارڈ کیا اعلان کیا۔
شیخ محمد بن راشد نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر ٹویٹ لکھا’ ایک سال پہلے گریٹ مائنڈز انیشییٹیو کا آغاز کیا تھا جس کا مقصدعرب سائنس دانوں کو اعزاز دینا، طب، انجیئرنگ، معاشیات، ادب، فنون لطیفہ اور دیگر شعبوں میں نمایاں عرب اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا‘۔

شیئر: