Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان اور جیکولین ایک بار پھر ساتھ

ممبئی ..... بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنانڈس دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ پھر سے کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ”ٹیوب لائٹ“ اور”ٹائیگر زندہ ہے“میں کام کر رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سلمان ریمو ڈیسوزا کی ایک فلم میں کام کرنے والے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ جیکولین نظر آ سکتی ہیں۔ ریمو ڈیسوزا کی اگلی فلم” ڈانس“ میں سلمان خان پہلی بار ایک ڈانسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ جیکولین اور سلمان کی یہ دوسری فلم ہے۔ اس سے پہلے یہ دونوں ”کک‘ ‘میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو فلم میں کافی پسند کیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ ریمو نے جیکولین سے بات کی ہے اور جیکولین کو فلم پسند بھی آ گئی ہے۔ ابھی جیکولین لندن میں اپنی فلم ”جڑواں2“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انکے ہندوستان واپس آنے کے بعد وہ انہیں فلم کی کہانی سنائیں گی۔وہیں سلمان بھی”ٹائیگر زندہ ہے“کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ریمو کی اس فلم کی شوٹنگ شروع کر دیں گے۔ 

شیئر: