Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: ایم ڈی ایل بیسٹ میں اطالوی ڈی جے کی پرفارمنس

ایم ڈی ایل بیسٹ نے موسیقی اور تفریحی پلیٹ فارم کو منفرد مقام دیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں ویک اینڈ پر اطالوی ڈی جے لیہار کے ساتھ رقص اور موسیقی کی تقریب نے حاضرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق چند برس قبل مملکت میں اس طرح کا منظر دیکھنے کا  دور دور تک امکان نہیں تھا لیکن ایم ڈی ایل بیسٹ اور مقامی فنکاروں نے اسے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
میوزک ایونٹس کی مقامی کمپنی ’ڈیزرٹ ساؤنڈ انٹرٹینمنٹ‘ کے بانی ایمن الزائر نے بتایا ہے کہ یہ ایک خوبصورت چیز ہے جو ایک خواب تھا جسے اب ہم سامنے دیکھ رہے ہیں۔
معروف اطالوی ڈی جے لہار مختلف پروگراموں کے پروڈیوسر بھی ہیں انہوں نے ٹومور لینڈ میں پرفارم کیا ہے اور کچھ نئے ٹریکس کے ساتھ ساتھ اپنے لیبلز سے بھی ڈیبیو کیا۔
مملکت کے اپنے تیسرے دورے کے دوران جدہ اور ریاض میں پرفارم کرنے کے بعد لہار نے بتایا ہے کہ مملکت میں موسیقی کے عروج کو سراہا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں یہاں تین برس میں چیزوں کو بدلتا ہوا دیکھ رہا ہوں خاص طور پر الیکٹرانک میوزک کا منظر۔

یہ ایک خواب تھا جسے اب ہم اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

گذشتہ چند ماہ سے ایم ڈی ایل بیسٹ نے خطے کے موسیقی اور تفریحی پلیٹ فارم کو ایک منفرد مقام دیا ہے۔
ایم ڈی ایل بیسٹ کے سینئر آرٹسٹ اور آپریشنز مینجر ریان الرشید نے بتایا ہے کہ ہم بہت سے مقامی برانڈز کے تعاون  سے یہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ریاض میں رات کی زندگی ہے اور یہ حیرت انگیز ہے۔

شیئر: