Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں اماراتی  فیلڈ ہسپتال نے زخمیوں کا علاج شروع کردیا 

اماراتی فیلڈ ہسپتال ایکسرے اور ادویہ کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے۔ (فوٹو: وام)
غزہ میں متحدہ عرب امارات کے فیلڈ ہسپتال نے زخمیوں کا علاج شروع کردیا۔ 
 امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق ہسپتال میں دو ایسے فلسطینی زخمی لائے گئے جن کی ہڈیاں بری طرح سے ٹوٹی ہوئی تھیں۔ ایک زخمی کی عمر 17 جبکہ دوسرا زخمی13 سال کا ہے۔  ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے کے لیے فوری آپریشن کرنا ہوگا۔ 
فیلڈ ہسپتال 150 سے زیادہ بستروں پر مشتمل  ہے۔ اماراتی طبی عملہ زخمیوں کی مرہم پٹی اورعلاج کا  کام کررہا ہے۔ 
ہسپتال میں مختلف قسم کے آپریشنوں کی سہولت ہے ۔علاوہ ازیں ذہنی امراض، بچوں کے امراض، خواتین کے امراض اور فیملی میڈیسن کی سہولت بھی ہے۔ 
اماراتی فیلڈ ہسپتال ایکسرے اور ادویہ کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے۔

شیئر: