Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی 77 فیصد شاہراہیں عالمی معیار کے مطابق ہیں، سروے

سال 2030 تک 100 فیصد شاہراہیں عالمی معیار کے مطابق بنائی جائیں گی(فوٹو، ایکس )
سعودی عرب میں روڈ جنرل اتھارٹی نے معروف تنظیم آئی آر اے پی کے گراف کے تناظر میں شاہراہوں کا سب سے بڑے سروے آپریشن کی رپورٹ جاری کردی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق روڈ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے  کہ سعودی عرب کی 77 فیصد شاہراہیں بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں۔  
روڈ جنرل اتھارٹی 2030 تک سعودی عرب کی تمام شاہراہوں کو سو فیصد بین الاقوامی معیار پر لانے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ 
اتھارٹی اس حوالے سے متعدد اقدامات کررہی ہے جن سے حادثات اور اموات کی شرح میں کمی واقع ہورہی ہے اور روڈز کی سلامتی کا معیار مستحکم ہورہا ہے۔ 

شیئر: