Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں انڈے اور مرغیوں کی قیمتوں میں اضافہ

صارفین نے پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ان دنوں لوگ انڈوں اور مرغیوں کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں پولٹری مصنوعات  کے سیلز آؤٹ لیٹس پر جو پیشکشں چل رہی تھی وہ اب ختم ہوتی جارہی ہے۔ اب انڈوں اور مرغیوں کا جو نیا سٹاک مارکیٹ میں پہنچ رہا ہے ان کی قیمتیں بڑھی ہوئی ہیں۔
ایک صارف احمد رضوان نے کہا کہ کئی سیلز آؤٹ لیٹس میں، جو انڈوں اور مرغیوں کی قیمتوں کے حوالے سے معروف تھے، وہ یا تو خالی ہیں یا نئے سٹاک میں ان کی قیمتیں بہت زیادہ ہوچکی ہیں۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’قیمتیں کم ہونی چاہییں ورنہ ہمارے روزمرہ کے اخراجات بڑھنے لگیں گے۔‘
ایک اور صارف اکرم الصباغ نے پولٹری مصنوعات پر رعایتی پیشکش کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔
صارفین نے پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سردیوں میں ان دونوں چیزوں کا استعمال بڑھتا ہے۔
انڈے اور مرغی کا گوشت فراہم کرنے والی کمپنی کے ایک اہلکار نے  بتایا کہ خام مال اور پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے قیمتیں بڑھی ہیں۔
کمپنیوں کو اپنی لاگت پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ اشیا پررعایت کی پیشکشیں ختم کی گئی ہیں۔
ایک سیلز آؤٹ لیٹ کے اہلکار ادریس ابراہیم نے کہا کہ ’ہم پہلے بھی رعایتی قیمت پر انڈے اور مرغیاں فراہم کرتے رہے ہیں مگر اب ہمیں کمپنیاں یہ اشیا کم اور مہنگی فراہم کررہی ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہیں۔‘
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: