Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ: بینک کے خلاف کارکن کے حق میں عدالتی فیصلہ

واجبات کی مد میں 2 لاکھ 78 ہزار ریال برطرف کارکن کو ادا کرنے کا حکم (فوٹو، ایکس )
مدینہ منورہ کی عدالت نے بینک کے خلاف فیصلہ صادر کرتے ہوئے برطرف کیے جانے والے اہلکار کو 2 لاکھ 78 ہزار ریال ادا کرنے کا حکم صادر کردیا۔
مزمز نیوز کے مطابق مدینہ منورہ کی عدالت میں ایک شہری نے بینک کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بینک انتظامیہ نے اسے بلا کسی وجہ کے نوکری سے برخاست کردیا اور اسے حقوق بھی ادا نہیں کیے گئے۔
مدعی کا مذید کہنا تھا کہ اسکی باقی ماندہ چھٹیوں کا بھی متبادل نہیں دیا گیا جبکہ واجبات بھی پورے ادا نہیں کیے گئے, مدعی نے عدالت سے درخواست کی کہ اسے واجبات ادا کرائے جائیں۔
جواب میں بینک انتظامیہ کی جانب سے اپنے دفاع میں جواب دائر کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ کارکن کو قانون محنت کے شق کے مطابق برخاست کیا گیا ہے جبکہ اس نے اپنی چھٹیاں بھی حاصل کی علاوہ ازیں جو اسکے واجبات تھے وہ بھی ادا کیے گئے ہیں۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعد بینک کے خلاف فیصلہ صادر کرتے ہوئے حکم دیا کہ برطرف کیے جانے والے کارکن کو ملازمت کے معاہدے کی آخری مدت تک حقوق ادا کیے جائیں علاوہ ازیں اس کی 12 سالہ خدمات پر جو واجبات بنتے ہیں وہ بھی ادا کیے جائیں عدالت نے بینک کو اس امر کا بھی پابند کیا کہ کارکن کو تجربے کی سند بھی دی جائے۔

شیئر: