Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کا الزام، امارات نے 84 افراد کو سکیورٹی عدالت بھیج دیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی سکیورٹی عدالت نے ملزمان کے ٹرائل کا آغاز کر دیا ہے۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے تشدد اور دہشت گرد کارروائیوں کے لیے ایک غیرقانونی تنظیم قائم کرنے کے الزام میں 84 افراد کو عدالت میں پیش کر دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق ایک بیان میں  اٹارنی جنرل حماد الشمسی نے کہا ہے کہ ’84 ملزمان جن میں زیادہ تر امارات میں دہشت گرد تنظیم اخوان المسلمین کے ارکان ہیں، پر تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ایک اور خفیہ تنظیم کے قیام کے الزامات کا سامنا ہے۔
بیان میں ملزمان کے ناموں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
حماد الشمسی نے کہا کہ تمام ملزمان کو وکیل دیا گیا ہے۔ تقریباً چھ ماہ کی تفتیش کے بعد کافی ثبوت اکٹھے کیے گئے اور پراسیکیوٹر نے ملزمان کو ٹرائل کے لیے بھیج دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی سکیورٹی عدالت نے ملزمان کے ٹرائل کا آغاز کر دیا ہے اور گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کرنا شروع کر دیے ہیں۔

شیئر: