Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القنفذہ کے فلیٹ میں آتشزدگی ، ایک ہلاک 5 زخمی 

آتشزدگی میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنری القنفذہ کی ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ فائرفائٹرز کی ٹیمیں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ  پہنچ گئیں۔
امدادی ٹیموں نے مکینوں باہرنکالنے کے لیے ایگزاسٹ فینز نصب کیے تاکہ عمارت سے دھوئیں کو نکالا جاسکے۔
شہری دفاع کے دوسرے یونٹس نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کردیا ۔
آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

شیئر: