Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک اور طائف کی عمارتوں میں آتشزدگی، 13 افراد کو بچا لیا گیا

’ایک زخمی کو علاج کےلیے ہستپال منتقل کردیا گیا( فوٹو: ایکس اکاونٹ محکمہ شہری دفاع)
سعودی عرب میں تبوک اور طائف کے علاقے میں دو عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
شہری دفاع کی ٹیموں نے متاثرہ عمارتوں سے بچوں سمییت 13 افراد کو بچا لیا۔
محکمہ شہری دفاع نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ’ تبوک کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے بعد سات افراد کو بچا یا گیا۔‘
’ایک زخمی کو ہستپال منتقل کردیاجہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔‘
طائف میں ایک عمارت میں آتشزدگی کے بعد چھ افراد کو بچایا گیا، کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اس سے قبل محمکہ شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ’ دمام میں کنگ عبدالعزیز پورٹ پر کنٹینروں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘

شیئر: