ریاض جانے والی القدیہ شاہراہ وقتی طور پر بند
’ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے دیراب کی طرف جانے والا راستہ کھلا رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ القدیہ شاہراہ کو مرمت کے لیے وقتی طور پر بند کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مرمت کا کام آج پیر سے شروع کیا جائے گا۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ریاض جانے والی القدیہ شاہراہ مکمل طور پر اور المزاحمیہ جانے والی شاہراہ کو جزوی طور پر رات ایک بجے سے فجر 4 بجے تک بند ہوگی‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے دیراب کی طرف جانے والا راستہ کھلا رہے گا‘۔
’مذکورہ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافر احتیاطی تدابیر سے کام لیں‘۔