سٹار فٹ بالر کریم بنزیما کی الاتحاد کلب سے منتقلی کا امکان
’کریم بنزیما اور الاتحاد کلب کے کوچ مارسیلو گالارڈ کے ساتھ خلیج بڑھتی جا رہی ہے‘ ( فوٹو: عرب نیوز)
سٹار فٹبالر کریم بنزیما الاتحاد کلب سے منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کریم بنزیما اور الاتحاد کلب کے کوچ مارسیلو گالارڈ کے درمیان خلیج بڑھتی جا رہی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’کریم بنزیما، ٹیم کے کوچ اور کلب کی انتظامیہ کے درمیان تنازع بڑھتا جارہے جس کے حل کے لیے آئند دنوں ملاقاتوں کی توقع ہے۔‘
’سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ کریم بنزیما سعودی عرب میں رہیں خواہ کسی اور سعودی ٹیم میں ہی ان کی منتقلی ہو۔‘
دوسری طرف کریم بنزیما کی الاتحاد کلب سے منتقلی کی خواہش گردش کرنے پر کئی یورپی ٹیموں نے انہیں شمولیت کی پیشکش کی ہے۔