ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1355 موٹر سائیکلیں ضبط
’ضبط شدہ موٹر سائیکلیں کسی بھی حال میں قابل واپسی نہیں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے ملک بھر میں قوانین کی خلاف ورزی پر 1355 موٹر سائیکلیں ضبط کر لی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کارروائی 14 جنوری سے 20 جنوری کے درمیان کی گئی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا جائے گا جبکہ ضبط شدہ موٹر سائیکلیں کسی بھی حال میں قابل واپسی نہیں ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران ریاض میں 180 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’مکہ مکرمہ ریجن میں 108، مدینہ منورہ میں 69، مشرقی ریجن میں 55، عسیر میں 9، تبوک میں 21، حائل میں 36 اور باقی دیگر ریجنوں میں ضبط ہوئے ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل چلانے کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ طے شدہ ضوابط اور قوانین کا احترام کریں‘۔