Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وفاقی کابینہ نے الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان میں عام انتخابات آٹھ فروری کو ہونے جا رہے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی نگراں وفاقی کابینہ نے انتخابات کے لیے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق منگل کو نگراں وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا۔
 کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ ’الیکشن میں ’فوجی اور نیم فوجی دستے کوِئک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیے جائیں گے۔‘
بیان کے مطابق ’وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی تعیناتی  کی منظوری دی۔‘
’یہ دستے حساس حلقوں اور پولنگ سٹیشنز پر فرائض سر انجام دیں گے اور ریپڈ رسپانس فورس کے طور پر بھی کام کریں گے۔‘
پاکستان میں عام انتخابات آٹھ فروری کو ہونے جا رہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں اپنی اپنی مہم چلا رہی ہیں۔

شیئر: