Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اب وقت آ گیا‘، پرینیتی چوپڑا موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

پرینیتی چوپڑا نے لکھا کہ ’زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں‘ (فوٹو: انسٹاگرام)
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے گلوکاری کے شوق سے کون واقف نہیں، وہ بالی وڈ میں نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی آواز کا جادو بھی جگا چکی ہیں۔
انہیں اکثر اپنے سوشل میڈیا ویڈیوز اور انٹرویوز میں گنگناتے دیکھا گیا ہے لیکن اب وہ باضابطہ طور پر میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
جمعرات کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں پرینیتی چوپڑا نے لکھا کہ ’موسیقی  مجھے ہمیشہ خوشی دیتی ہے۔ میں نے دنیا بھر میں لاتعداد موسیقاروں کو سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اب آخر کار اس دنیا کا حصہ بننے کا وقت آگیا ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے خود کو بہت خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں اور میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں اس موسیقی کے سفر کو شروع کرنے کے لیے کتنی پُرجوش ہوں۔‘
پرینیتی چوپڑا نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک ایسا سفر جو مجھے ایک ساتھ دو کیریئر اپنانے کا موقع دیتا ہے۔ یہ کتنا پُرلطف ہے!‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @parineetichopra

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ وہ انٹرٹینمنٹ کنسلٹنٹ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ’ہم نے اس سال آپ کے لیے کچھ شاندار چیزیں رکھی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس کے لیے اتنے ہی پرجوش ہوں گے جتنی میں ہوں۔‘
پرینیتی چوپڑا نے اپنی فلم ‘دی گرل آن دی ٹرین’ کا گانا بھی خود گایا تھا جسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ وہ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میری پیاری بندو‘ کا گانا بھی گا چکی ہیں۔

شیئر: