سعودی وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ سے جدہ میں ملائیشیئن اسلامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل داتوک حکیمہ محمد یوسف نے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں اسلامی امور سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اعتدال پسندی، رواداری کی اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے، انتہا پسندی اور نفرت کو مسترد کرنے کے حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔