Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان اور سوڈان کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم

امدادی اشیا پاکستان سے افغانستان جانے والے افعانوں میں تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کی امداد کے لیے مہم جاری ہے۔ مرکز کی جانب سے بدھ کے روز افغانستان اور سوڈانی شہریوں میں اشیائے خورونوش تقسیم کی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے بگرام میں ضرورت مندوں میں اشیائے خورونوش کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
امدادی مہم کے تحت تقسیم کیے جانے والے پیکٹس کی تعداد 400 تھی جن سے 2400 افراد مستفیض ہوئے۔ تقسیم کیے جانے والی اشیائے خورونوش ان افغان خاندانوں میں تقسیم کی گئی جو پاکستان سے افغانستان پہنچے ہیں۔
دریں اثنا امدادی مرکز کی جانب سے سوڈان کے ضرورت مندوں میں 11 سو سے زائد فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جن سے 6 ہزار 696 افراد مستفیض ہوں گے۔

شیئر: