Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں بینکوں اور ترسیل زر مراکز کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

ساما نے عیدین کی تعطیلات کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے اس سال رمضان، عید الفطر اور عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بینکوں اور ترسیل زر کے مراکز کے اوقات کار جاری کیے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق ساما نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ رمضان میں ڈیوٹی 6 گھنٹے رہے گی۔ بینکوں کے یومیہ اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔
 مملکت میں بینکوں اور ترسیل زر کے مراکز کے اوقات کار صبح ساڑھے9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گے۔
عید الفطرکی تعطیلات  کا آغاز جمعرات 4 اپریل 2024 (25 رمضان 1445ھ ) کو کام کے اختتام سے ہوگا جبکہ اتوار 14 اپریل 2024 ( 5 شوال 1445ھ ) کو بینک دوبارہ کھلیں گے۔
عید الاضحی کی تعطیلات جمعرات 13 جون 2024 (7 ذی الحجہ 1445ھ ) کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی۔ اتوار 23 جون 2024(17 ذی الحجہ 1445ھ) کو تمام بینک دوبارہ کھلیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: