بوم بوم آفریدی نے مزید لکھا کہ ’فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر ملک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کر سکتا۔ خدارا اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لیے سب ایک ہو جاؤ۔‘
خیال رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان میں شدید سیاسی بحران جاری ہے۔
عام انتخابات میں شریک تین بڑی پارٹیوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار)، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سے کسی نے بھی حکومت بنانے کے لیے درکار سیٹیں نہیں جیتیں۔
اس ساری صورتحال کے بعد ابھی تک پاکستان میں کوئی بھی جماعت حکومت نہیں بنا سکی اور ملک پر نگراں حکومت نافذ ہے۔
دوسری جانب 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر دھاندلی کے روایتی الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔