Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ کی تیونس کے ہم منصب سے ملاقات، وزارتی اجلاس کے ایجنڈے کا جائزہ

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز جو عرب وزرائے داخلہ کونسل کے اعزازی چیئرمین بھی ہیں اتوار کو تیونس کے وزیر داخلہ کمال الفقی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیر کو تیونس میں ہونے والے عرب وزرائے داخلہ کونسل کے 41 ویں اجلاس کے ایجنڈے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر معاون وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور لیفٹننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی، وزارت کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البتال اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: