Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عارف یعقوب کی ایک اوور میں چار وکٹیں، پشاور نے اسلام آباد سے فتح چھین لی

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبرپر ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پیر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے  پاکستان سپر لیگ کے 13 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے آٹھ رنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پشاور زلمی نے مقررہ 20 اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر202 رنز کا ہدف قائم کیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ اعظم خان کے 75 اور کولن منرو کی 71 رنز کی اننگزبھی ٹیم کے کام نہ آئی۔
19 ویں اوور میں عارف یعقوب کی چار وکٹوں نے یونائیٹڈ کو مسلسل تیسری شکست سے دوچار کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

202 رنز کے تعاقب کے آغاز میں ہی اسلام آباد کے  پہلے تین بلے باز اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے، یونائیٹڈ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب جارڈن کاکس صرف 13 رنز بنا کر لُوک وُڈ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔
ٹیم کپتان شاداب خان بہتر کارگرگی دکھانے میں ناکام رہے۔ وہ صرف آٹھ رنز بنا کر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ ہوجانے سے پویلین لوٹے۔
آغا سلمان صرف 14 سکور بنا کر صائم ایوب کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ ہوجانے سے چلتے بنے۔
اعظم خان نے شاندارپرفارمنس دیکھائی، پچ پہ اترتے ساتھ  ہی انہوں نے چوکوں اور چھکوں کی برسات شروع کی تو میچ اسلام آباد کے حق میں پلٹان شروع ہوا۔
اعظم خان 30 گیندوں پر 70 رنز بنا کر عارف یعقوب کی گیند پربابر اعظم کو کیچ دے کر پویلین لوٹے۔
اوپنر بیٹر کے طور پر کھیلنے والے کولن منرو بھی میچ  کے 18ویں اوور تک وکٹ پہ ٹکے رہے۔
کولن منرو نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے تو 18ویں اوور کی پہلی گیند پرعارف یعقوب کا شکار بنے،
اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور 181 رنز تھا اور ہدف کی تکمیل کے لیے اسلام آباد کو 11 گیندوں پرصرف 21 رنز درکار تھے۔ ان کے بعد حنین شاہ، حیدر علی اور فہیم اشرف بھی اسی اوور میں عارف یعقوب کا شکار بنے اور یہوں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے یاتھ سے نکل گیا۔
پشاور کی طرف سے عارف یعقوب نے پانچ جبکہ سلمان ارشاد، لُوک وُڈ، نوین الحق اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاورزلمی کی اننگز

پشاور زلمی کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ کپتان بابراعظم نے اوپنگ کی اور 63 گیندوں پر111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔ یہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے بنائی گئی دوسری سینچری تھی۔
زلمی کو پہلا نقصان  صائم ایوب کی صورت میں ہوا جو 38 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور 77 رنز تھا۔ 
زلمی کی دوسری اور تیسری وکٹ جلد ہی اس وقت گر گئی جب محمد حارث اور حسیب اللہ خان بالترتیب صفر اور دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاؤل ولٹر 19، رؤمن پاؤل آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے 59 گیندوں پر رواں ایونٹ کی دوسری سینچری مکمل کی (فوٹو:اے ایف پی)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان دو جبکہ نسیم شاہ اور سلمان آغا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے رواں سیزن میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔
رواں سیزن میں پشاور زلمی چار جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ تین میچز کھیل چکی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں جب کہ بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔
پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچز میں شکست کا سامنا رہا جبکہ لاہور قلندرز اورملتان سلطانز کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔
یوں پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرآگئی  ہے۔
تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز نے لاہور قلندر کو ہرایا ہے جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کھیلے گئے مقابلوں میں شکست یونائیٹڈ  کا مقدر ٹھری ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ

حیدرعلی، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان، جورڈن کوکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، ٹائمل ملز

پشاور زلمی کا سکواڈ

صائم ایوب، بابر اعظم(کپتان)، محمد حارث، حسیب اللہ خان، رؤمن پاؤل، آصف علی، پاؤل ولٹر، لُوک وُڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد

شیئر: