Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبال لیگ 182 ممالک میں دیکھی جانے لگی

’سعودی فٹبال لیگ کے میچزنہ صرف مشرق وسطی بلکہ دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئے ہیں‘ (فوٹو: عاجل)
معاون وزیر کھیل ڈاکٹر رجائ اللہ السلمی نے کہا ہے کہ سعودی فٹبال لیگ 40 ٹی وی چینلز کے ذریعہ 182 ممالک میں دیکھی جاتی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی فٹبال لیگ کے میچزنہ صرف مشرق وسطی بلکہ دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئے ہیں‘۔
’سعودی فٹبال لیگ اب دنیا کے اہم ترین لیگز میں سے ہیں جس کے میچز میں دلچسپی بڑھتی جارہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’2018 سے آج تک سعودی عرب نے ایک سو سے زیادہ سپورٹس ایونٹس کی میزبانی کی ہے‘۔
’اب سعودی عرب دنیا کے اہم ترین سپورٹس ایوینٹ کا نیا مرکز بن کر ابھر گیا ہے‘۔
 

شیئر: