Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماڈل لولی باہیا کی معروف برانڈ لوئی وٹان شو میں واک

لولی باہیا نے رواں ہفتے فیشن ہاؤس کی تازہ ترین کلیکشن کی پروموشن کی ہے۔ فائل فوٹو انسٹاگرام
فرانسیسی الجزائری ماڈل لولی باہیا معروف لگژری برانڈ لوئی وٹان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کر رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق انہوں نے رواں ہفتے فیشن ہاؤس کے موسم گرما-بہار 2024 کی کلیکشن کی پروموشن کی ہے۔

پروموشنل کلپ میں 21 سالہ ماڈل لولی باہیا نے نرم چمڑے سے تیار شدہ نارنجی بیگ کے ساتھ لگژری برانڈ کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کی۔
لولی باہینا نے ماڈلنگ کے دوران سنہری رنگ کے زیادہ بٹنوں سے مزین ایک بڑے بلیزر کے ساتھ سفید لمبی جرابیں پہن رکھی تھیں۔

اس سے قبل فرانسیسی ماڈل نے  مارچ 2023 میں پیرس فیشن ویک کے دوران لوئی وٹان شو میں واک کی تھی۔
پیرس فیشن ویک میں انہوں نے سفید سوٹ میں کیٹ واک کی جس میں پھٹی ہوئی پتلون اور پتلی بلیک بیلٹ کے ساتھ وائٹ کوٹ کے ساتھ کالے رنگ کی سینڈل کے ساتھ آف وائٹ پرس پکڑا ہوا تھا۔

شیئر: