Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2034: سعودی فٹ بال فیڈریشن کا میزبانی کی باضابطہ مہم کا آغاز

سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کے صدر ياسر المسحل نے کہا کہ ’دنیا کو ہماری فٹ بال کی کہانی سنانا بہت اہمیت کا حامل ہے۔‘ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی فٹ بال فیڈریشن نے جمعے کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے ’اکٹھے آگے بڑھو‘ کے نعرے کے ساتھ باضابطہ بولی کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
گذشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے فیفا کو خط اور اعلان سے قبل مملکت نے کہا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے بولی کی مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ مہم اس وقت رسمی ثابت ہوئی جب سعودی عرب ٹورنامنٹ کی میزبانی کے مقابلے میں حصہ لینے والا واحد ملک بن گیا۔
فیڈریشن نے اپنی باضابطہ بولی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر، بولی کے لوگو اور ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ ایک مختصر فلم بھی لانچ کی جس میں مملکت میں فٹ بال کے حوالے سے جذبے اور تنوع کو دکھایا گیا۔
سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کے صدر ياسر المسحل نے کہا کہ ’دنیا کو ہماری فٹ بال کی کہانی سنانا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ ’اکٹھے آگے بڑھو‘ 10 برس کے عرصے میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے ہمارے نقطہ نظر کی بہترین، لیکن سادہ وضاحت ہے۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی کی مہم شروع کرنا سعودی عرب میں برپا ہونے والی تیز تبدیلی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

عالمی فٹ بال میں سب سے تیز اور دلچسپ ترقی کی کہانیوں میں سے ایک کے طور پر، سعودی عرب اپنی بولی کی مہم کے ذریعے، مملکت کی تیز رفتار تبدیلی اور فیفا کے فلیگ شپ ایونٹ کی میزبانی کے مثبت اثرات کے درمیان توازن کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
48 ٹیموں پر مشتمل فیفا ورلڈ کپ کے پہلے واحد میزبان ملک بننے کے خواہش مند سعودی عرب کی بولی کی مہم کی بنیاد رکھنے والے تین ستون ہیں: ’اکٹھے آگے بڑھو‘، ’اکٹھے فٹ بال کھیلنا‘ اور ’اکٹھے آگے بڑھتے ہوئے رابطے بنانا۔‘

گذشتہ چھ برسوں میں، سعودی عرب نے تقریباً 40 کھیلوں میں 100 سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کی ہے، اور 100 سے زائد ممالک کے ساتھ اس کی فٹ بال میں فعال شراکت داری ہے۔

شیئر: