Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کی مخالفت کرنیوالے اسرائیل نواز ہیں ، الاخوان

قاہرہ .... الاخوان المسلمون نے سعودی عرب اور مصر کو دھمکی دیتے ہوئے قطر کو بھرپور تعاون کا یقین دلا دیا۔ الاخوان اب تک قطر کے ساتھ اپنے تعلقات پر پردہ ڈالے ہوئے تھے اب انہوں نے مصراورقطر کا بائیکاٹ کرنے والے ایسے تمام عرب ممالک کو انتباہ دیا ہے کہ جو ملک بھی قطر کی مزاحمت کرے گا وہ اسرائیلی ریاست کا حامی مانا جائیگا ۔ الاخوان نے مصر اور امارات کےخلاف انتہائی سخت بیان جاری کیا۔ الاخوان نے دہشتگردی کا سعودی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سعودی عرب کا یہ بیان پڑھ کر افسوس ہوا جس میں الاخوان کو دہشتگرد جماعت قرار دیا گیا اور اس پر تشدد پسندی کا الزام عائد کیا گیا۔ 

شیئر: