Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیپ 24: 11.9 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی: سعودی وزیر اتصالات

’لیپ 3 میں پورے خطے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر اتصالات وانفارمیشن ٹیکنالوجی عبد اللہ السواحہ نے کہا ہے کہ لیپ 24 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں 11.9 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
سبق ویب کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’لیپ 24 میں پورے خطے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ہوگا‘۔
دوسری طرف ’Datavolt‘ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں جدید ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کے لیے 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
 DELL نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوشن سینٹر قائم کرے گی۔
واضح رہے کہ ریاض میں لیپ 24 کا جمعرات کو افتتاح ہوا ہے جو 7 مارچ تک جاری رہے گی۔

شیئر: