Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا الملوحی العطایف محل جسے دیکھنے کےلیے سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے

ماضی میں بھی یہاں عمارتوں کی تعمیر بہتر انداز سے ہوتی تھی۔ (فوٹو المرصد)
سعودی عرب کے سنیپ سٹار ابو عبداللہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو ریاض کے الملوحی العطایف محل کی ہے۔
 یہ محل الملوحی خاندان کی ملکیت تھا جو 1960 سے 1970 میں گھریلو اشیا، برتن وغیرہ کی تجارت کے لیے مشہور تھا۔

یہ محل 1200 مربع میٹر کے رقبے پر بنا ہوا ہے۔ (فوٹو المرصد)

ابو عبداللہ نے بتایا کہ یہ محل دو منزلوں پر مشتمل ہے اور1200 مربع میٹر کے رقبے پر بنا ہوا ہے۔ اس میں 48 کمرے ہیں۔
 الملوحی العطایف محل اب بھی اچھی حالت میں ہے اور اسے معمولی تعمیراتی کام کے بعد رہائش کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔

محل اب بھی اچھی حالت میں ہے اور اسے معمولی تعمیراتی کام کے بعد رہائش کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔ (فوٹو المرصد)

ویڈیو میں سیاحوں کے تاثرات بھی ہیں۔ایک امریکی ٹیم نے اس حوالے سے ویڈیو رپورٹ بھی تیار کی ہے۔
امریکی ٹیم نے بتایا کہ قدیم زمانے کا یہ ’شاہکار‘ آج بھی اچھی حالت میں ہے، اس پر حیرانی ہے۔
یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی ماضی میں بھی یہاں عمارتوں کی تعمیر اس قدر بہتر انداز سے ہوتی تھی۔


صحن  کے علاوہ باورچی خانہ، گودام ، کارکنوں کے لیے رہائش بھی  ہے۔ (فوٹو المرصد)

 ویڈیو میں محل کے کچھ کمرے، صحن کے علاوہ باورچی خانہ، گودام ، کارکنوں کے لیے رہائش بھی دکھائی گئی ہے۔
 ایک غیرملکی سیاح کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ تاریخی عمارت دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس محل کے حوالے سے جو سنا تھا اسے دیکھ یقین نہیں آرہا۔
ابو عبداللہ کے مطابق یہاں دن بھر سیاحوں کی آمد ورفت جاری رہتی ہے اور وہ محل کے حوالے سے دریافت کرتے ہیں۔ تصاویر اور سیلفیاں بناتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: