Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جرائم رکوائے: شاہ سلمان

خادم حرمین شریفین کا پیغام وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے پڑھ کر سنایا (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کی آمد پر مملکت کے شہریوں، مقیمین اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے ماہ مبارک کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہمارے لیے تکلیف کا باعث کہ رمضان المبارک ایسے وقت میں آرہا ہے جب ہمارے فلسطینی بھائی جارحیت کا سامنا کررہے ہیں۔‘
انہوں نے زور دیا کہ’بین الاقوامی برادری فلسطین میں ’وحشیانہ جرائم‘ کو روکنے، محفوظ انسانی اور امدادی راہداریاں کھولنےکی ذمہ داری پوری کرے‘۔
انہوں نے مملکت کی حدود کی حفاظت کرنے والے عسکری، سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور وطن کی خدمت میں مصروف مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ مبارک کی خصوصی مبارکباد دی۔
شاہ سلمان نے مزید کہا ’ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہے جس نے اس ملک کو اسلام کا سرچشمہ بنایا، جہاں سے اسلام کا پیغام پوری دنیا میں پھیلا اور ہمیں حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت کا موقع دیا۔‘
’حرمین شریفین کی دیکھ بھال، زائرین کی خدمت، حرمین شریفین کی تعمیر وتوسیع مملکت کی قیادت اور عوام کے لیے باعث فخر واعزاز ہے۔ شاہ عبدالعزیز کے ہاتھوں مملکت کے قیام کے بعد تمام فرمانروا اسی طریقہ کار پر چلے ہیں جو کہ مملکت کے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں قائدانہ کردارسے واضح ہے‘۔
خادم حرمین شریفین نے اپنے پیغام میں جو وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے پڑھ کر سنایا دعا کی ’ یہ مبارک مہینہ عالم اسلام اور تمام دنیا کے لیے امن وسلامتی کا باعث بنے۔‘
 پیغام کے آخر میں مملکت کے امن اور خوشحالی قائم رہنے اور روزہ داروں کے روزے قبول ہونے کی دعا کی۔

شیئر: