Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ میں مشرق وسطی کا طویل ترین عوامی دستر خوان

مصری دار الحکومت قاہرہ کے قدیم محلے المطریہ میں دسویں سال کے لیے مشرق وسطی کے طویل ترین عوامی دستر خوان کا اہتمام کیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  اہل محلہ کی ذاتی کوشش سے عوام الناس کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد دستر خوان میں شرکت کرنے آتی ہے جہاں جشن کا سماں ہوتا ہے۔
یہ دستر خوان اس قدر مشہور ہوگیا ہے کہ ہر سال قاہرہ بھر سے لوگ اس میں شرکت کرنے آتے ہیں۔
امسال 750 میٹر طویل دستر خوان بچھایا گیا جس میں میڈیا نمائندوں کے علاوہ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
طریقہ یہ ہے کہ دستر خوان جن گھروں کے سامنے سے گزرتا ہے ان گھروں کے رہنے والے اسے انواع و اقسام کے کھانوں سے سجانے کا اہتمام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ المطریہ قاہرہ کا قدیم ترین محلہ ہے جہاں فرعونی، قبطی اور اسلامی آثار موجود ہیں۔
گزشتہ 10 سال سے ہر 15 ویں رمضان کو یہاں عوامی دستر خوان کا اہتمام ہوتا ہے جو آہستہ آہستہ قومی تہوار بنتا جارہا ہے۔
امسال عوامی دستر خوان میں کم و بیش 10 ہزار افراد نے شرکت کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ 2013 میں محلے کے 5 لڑکوں نے عوامی دستر خوان شروع کیا تھا جسے اہل محلہ نے بے حد پسند کیا اور ہر سال دستر خوان کی لمبائی میں اضافہ ہوتا گیا۔

شیئر: