Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: سعودی ٹیم کا تاجکستان سے مقابلہ

’سعودی عرب اور تاجسکتان کا میچ آج شام 6 بجے ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی قومی ٹیم کا تاجسکتان سے مقابلہ آج منگل کو مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شام کو ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ایشین کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں سعودی ٹیم ایک بار پھر تاجسکتان کا سامنا کرے گی۔
دوشنبہ میں کھیلے جانے والے میچ میں فتح گرین فالکنز کو 2026 ورلڈ کپ کے لیے ایشین کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں بھیج دے گی۔
ریاض میں جمعرات 22 مارچ کو تاجکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سالم الدوسری نے میچ کا واحد گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
آج کے میچ میں سعودی ٹیم ہارنے کی متحمل ہو سکتی ہے تاہم گرین فالکنز کو پاکستان کے خلاف جون میں کھیلے جانے والے راؤنڈ کے اگلے میچ میں جیتنا ضروری ہو گا۔
 
 

شیئر: