Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: سعودی عرب اور تاجکستان کا میچ ایک ایک گول سے برابر

دوسرے ہاف میں سعودی ٹیم نے تاجکستان کے خلاف پہلا گول کیا (فوٹو، سبق نیوز)
تاجکستان کے درالحکومت دوشنبے میں منگل 26 مارچ کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ اور ایشین کپ 2027 کے لیے ڈبل ایشین کوالیفائرز کے لیے سعودی عرب اور تاجکستان کا میچ ایک ، ایک گول سے برابر رہا۔
سبق نیوز کے مطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے سٹیڈیم میں میچ کا آغاز منگل کی شام کو ہوا۔ میچ کے پہلے ہاف میں سخت مقابلے کے باوجود دونوں ٹیمیں اپنے مد مقابل  کے خلاف کوئی گول نہ کر سکیں۔
دوسرے ہاف کے 46 ویں منٹ میں سعودی گرینز ’فراس البریکان‘ نے شاندار ہیڈ ٹریک کے ذریعے سعودی عرب کی جانب سے پہلا گول کیا۔
سالم الدوسری کی جانب سے 77 منٹ میں شاندار شاٹ کھیلا جسے تاجک گول کیپر ’تیموف‘ نے آگے بڑھ کر روک لیا۔

میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا (فوٹو، سبق نیوز)

میچ کے 80 ویں منٹ میں تاجک ٹیم کی جانب سے ’سروف ‘ نے سعودی ٹیم کے خلاف گول کر کے میچ برابر کردیا۔
میچ کے اختتام پر سعودی ٹیم نے 10 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ساتویں پوزیشن برقرار رکھی جبکہ تاجک ٹیم پانچویں پوائنٹ پر پہنچ گئی۔

شیئر: