Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاجکستان کے خلاف پاکستان کا واحد گول کرنے والے راہیس نبی کون ہیں؟

راہیس نبی پاکستانی ٹیم کی اب تک 12 میچوں میں نمائندگی کر چکے ہیں (فوٹو:اے ایف پی)
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر 2 راونڈ میں تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔
اسلام آباد کے جناح فٹبال سٹیڈیم میں منگل کو کھیلے جانے والے میچ میں تاجکستان نے پاکستان کو ایک گول کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔
اس میچ میں پاکستان کے لیے واحد گول راہیس نبی نے 20ویں منٹ میں سکور کیا۔
راہیس نبی پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر ہیں جو 15 اپریل 1999 کو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئے۔ 
راہیس نبی سپرییوٹ سیکنڈ ڈویژن کے کلب ڈیجینز اکریٹاس مورفُو کی نمائندگی کرتے ہیں اور پاکستان کی قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔
اپنے ابتدائی کیریئر میں راہیس نبی نے ویسٹ بروم وِچ البیون کی نمائندگی کی جس کے بعد وہ ایک سال کے لیے برن لی کے ڈیولپمنٹ سکواڈ کا حصہ بن گئے۔
14 دسمبر 2018 کو نبی نے ایلوی چرچ کو سدرن فٹبال لیگ سینٹرل ڈویژن کے لیے جوائن کیا جہاں انہوں نے 19 میچوں میں دو گول سکور کیے۔
اس کے بعد انہوں نے سینیئر لیول پر 2021 اور 2022 میں ریڈ ڈِچ یونائیٹڈ کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے چار میچ کھیلے لیکن وہاں وہ کوئی بھی گول نہ کر سکے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rahis Nabi (@r.nabz1)

24 برس کے فٹبالر نے رواں سال قبرص میں اپنے بھائی عادل نبی کے ساتھ ٹریننگ کی اور پھر وہ مقامی کلب ڈوکسا کوٹوکوپیاس میں شامل ہوگئے۔
اس کے بعد راہیس نبی کا معاہدہ بیلجیئم کی ڈویژن 2 کی ٹیم اِینڈریکٹ آلسٹ کے ساتھ ہوا تاہم یہ معاہدہ ختم ہوگیا جس کے بعد انہوں نے ڈیجینز اکریٹاس مورفُو کے ساتھ ہوا۔
راہیس نبی انٹرنیشل فٹبال میں انگلینڈ کی انڈر 17 ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔
مئی 2019 راہیس اور اُن کے بھائی سمیرکو 2022 میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچ کے لیے پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم میں شامل کیا گیا۔
راہیس نبی پاکستانی ٹیم کی اب تک 12 میچوں میں نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے منگل کو تاجکستان کے خلاف واحد گول کیا ہے۔

شیئر: